الیکشن کمیشن کا بلوچستان کے حلقے پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کا حکم
الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے حلقے پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کے معاملے میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی پارٹی کے امیدوار حسن ظہری نے حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی جب کہ باپ پارٹی کے محمد صالح بھوتانی پی بی 21 سے کامیاب ہوئے تھے۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کیس ریمانڈ بیک کرتے ہوئے 30 دن کے اندر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر آج الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا ہے۔