افغان طالبان سے مذاکرات کیلیے پاک امریکا مشترکہ کوششیں جاری

صدر زرداری کے ساتھ تین اعلیٰ امریکی حکام کی پانچ گھنٹے کی ملاقات میں لائحہ عمل تیار کیا گیا

افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کیلیے پاکستان اور امریکا مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں. فوٹو اے ایف پی

لاہور:
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ افغان طالبان سے امن مذاکرات کیلیے پاکستان اور امریکا کی مشترکہ کوششوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔


صدر آصف زرداری کے ساتھ تین اعلی امریکی حکام کی پانچ گھنٹے کی ملاقات میں لائحہ عمل تیارکیا گیا ۔ ہفتے کو امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کیلیے پاکستان اور امریکا مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں اور انھیں مذاکرات کی طرف لانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ منصوبے کے تحت عسکریت پسندوں سے مفاہمت اور افغانستان کے سیاسی مستقبل میں پاکستان کو وسیع اختیار دینا شامل ہے۔

امن بات چیت کیلیے افغان طالبان کو پاکستان میں محفوظ راستہ دینا بھی شامل ہے اور اس کیلیے ایک مشترکہ کمیشن یا ایکشن گروپ تشکیل دیا جائے گا جو سیاسی بحالی کیلیے بہترین امیدواروں کی مدد کرے گا اور غیرملکی افواج کے ملک چھوڑنے کے بعد افغانستان میں ایک قابل عمل امن معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنا سکے گا ۔
Load Next Story