پی بی-21 میں دوبارہ گنتی کا معاملہ، کامیاب امیدوار کا نوٹفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کے لیے دائر درخواست کو منظور کیا تھا

الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی-21 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے پی بی-21 میں دوبارہ گنتی کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے امیدوار میرعلی حسن زہری کوکامیاب قرار دے دیا۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کوآج ہی منظور کیا تھا، فیصلے میں پہلے کی گئی دوبارہ گنتی کو منظور کرنے کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب نے صوبائی اسمبلی کے حلقے میں دوبارہ گنتی کے بجائے 39 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر نے اس کے برعکس 39 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا فیصلہ دیا اور الیکشن کمیشن کے دیگر 3 اراکین نے 26 مارچ کو کی گئی دوبارہ گنتی کو بحال کرنے کا اکثریتی فیصلہ دیا تھا۔

Load Next Story