حکومت سے مذاکرات، گنڈاپور پرامید، بانی کامیابی سے ناامید

گنڈا پور اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے مابین سانحہ کرم پر ملاقات آج متوقع ہے، ذرائع

علی امین گنڈاپور گونر ہاؤس پشاور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے—فائل: فوٹو

اسلام آباد:

ن لیگ  حکومت کیساتھ مذاکرات پربانی پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ گنڈا پور کے نکتہ نظر میں اختلاف، سابق وزیراعظم  مذاکرات کی کامیابی کے حوالے سے خاص پرامید نہیں ہیں۔

جبکہ گنڈا پور کی نظر میں وفاقی حکومت ہفتے کو مذاکرات کیلیے رابطہ کرے گی۔

پی ٹی آئی ذرائع نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گنڈا پور کو ہفتے تک ن لیگ حکومت کے جواب کا انتظار کرنے کی ہدایت اور کہا ہے کہ اگر کوئی مثبت جواب نہ ملے تو پارٹی سول نافرمانی تحریک کے منصوبے عمل شروع کر دے ۔

ذرائع نے بتایا کہ گنڈا پور اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے مابین سانحہ کرم پر ملاقات جلد متوقع ہے جس میں سیاسی امور پر بھی بات چیت کا امکان  ہے، یہ ملاقات آج متوقع  ہے۔

ذرائع ن لیگ نے آج ہونے والی مجوزہ ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات ایک روز بڑھائی جا سکتی ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی، گنڈاپوراور دیگر پارٹی رہنماؤں نے ممکنہ مذاکرات اور اب تک کی پیش رفت پر غوروخوض کیا، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کی کامیابی پر شک وشبے کا اظہار کیا جبکہ گنڈا پور پرامید دکھائی دیئے۔

بانی نے واضح کیا کہ وہ مذاکرات کے حق میں ہیں مگر اس کیلئے حکومت سیاسی عزم کا مظاہرہ کرے، ہفتے تک اگر حکومت پی ٹی آئی کو مذاکرات پر قائل کرنے کی کوشش کرتی ہے، پھر آگے بڑھیں،دوسری صورت میں سول نافرمانی کی کال دیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ایسے مذاکرات کی ضرورت نہیں جس میں حکومت یہ تاثر دے کہ پی ٹی آئی مذاکرات  کی بھیک مانگ رہی ہے۔

Load Next Story