چپ کرکے کھیلو! رضوان اور کلاسن میں تلخ جملوں کا تبادلہ
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں کپتان محمد رضوان اور ہینرچ کلاسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔
گزشتہ روز کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقا کیخلاف مقررہ 50 میں 329 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 330 رنز کا ہدف دیا تاہم ہینرچ کلاسن کے علاوہ پروٹیز کا کوئی بیٹر بھی پاکستانی بولرز کا مقابلہ نہ کرسکا اور یوں مسلسل دوسرے میچ میں شکست دیکر پاکستان نے سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ برتری حاصل کرلی۔
مزید پڑھیں: دوسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز جیت لی
تاہم ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی اننگز کے دوران 26ویں اوور میں محمد رضوان اور ہینرچ کلاسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس نے میچ کو سنسنی خیز بنادیا۔
حارث رؤف نے اوور کی آخری گیند پر کلاسن کو باؤنسر کیا جس نے انہیں مشتعل کردیا اور یوں زبانی تکرار ہوئی تاہم امپائرز اور پلئیرز کی مداخلت نے بیچ بچاؤ کروایا۔
مزید پڑھیں: صائم جنوبی افریقا میں سینچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے