نیشنل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ کی گیس کی قیمتوں کو مسابقتی بنانے کی سفارش
نیشنل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ایکسپورٹ مارکیٹس کے لیے گیس کی قیمتوں کو مسابقتی بنانے کی سفارش کردی جبکہ وزیر تجارت نے مشترکہ مسائل کے حل کے لیے ورکنگ گروپس تشکیل دینے کی تجویز بھی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا دوسرا اجلاس وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت نیشن منعقد ہوا، اجلاس میں چوتھے این ای ڈی بی اجلاس کے ایجنڈے پر غور کیا گیا اوربرآمدی شعبے کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر زوردیا گیا۔
ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ماضی کے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے اور متعلقہ وزارتوں کو اپڈیٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی جبکہ وزیر تجارت کی این ای ڈی بی میں وزرائے اعلیٰ کو شامل کرنے اورمشترکہ مسائل کے حل کے لیے ورکنگ گروپس تشکیل دینے کی تجاویز دی ہیں واضع رہے کہ این ای ڈی بی اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت ہوگا۔