جوڈیشل کمیشن اجلاس، سپریم کورٹ آئینی بینچ کا معاملہ ایجنڈے کا حصہ

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ 5 نومبر کو تشکیل دیا گیا تھا

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ 5 نومبر کو تشکیل دیا گیا تھا—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

سپریم جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، جس میں آئینی بینچ کی توسیع کا معاملہ بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے 21 دسمبر کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے اور سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں توسیع بھی ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ آئینی بینچ کی مدت 4 جنوری 2025 کو ختم ہو رہی ہے، اسی لیے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں آئینی بینچ کا معاملہ بھی شامل ہے۔

آئینی بینچ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے دو ماہ کے لیے تشکیل دیا گیا تھا اور اس کی مدت 5 نومبر سے 4 جنوری 2025 تک کے لیے ہے۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے، جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر سمیت سپریم کورٹ کے دیگر جج شامل ہیں۔

Load Next Story