رام کپور نے 42 کلو وزن کم کرلیا، تصاویر وائرل
بھارتی ٹیلی ویژن اور فلموں کے معروف اداکار رام کپور نے اپنی جسمانی تبدیلی سے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔
رام کپور نے انسٹاگرام پر اپنی حالیہ تصاویر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور ان تصاویر میں رام کپور کو پہچاننا مداحوں کے لیے مشکل ہو گیا ہے۔ وہ تقریباً تین ماہ سے سوشل میڈیا سے غائب تھے اور اب اچانک واپس آکر اپنی ایک سیلفی شیئر کی، جس میں وہ آئینے کے سامنے کھڑے نظر آ رہے ہیں۔
تصاویر میں رام کافی فٹ دکھائی دے رہے ہیں اور ان کا وزن نمایاں طور پر کم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، ’ہیلو دوستوں، انسٹاگرام سے دور رہنے کے لیے معذرت، میں اپنے جسم پر سخت محنت کر رہا تھا۔‘