ایشون کی ریٹائرمنٹ پر بیوی کا بطور پرستار ’محبت بھرا جذباتی خط‘

پیارے ایشون! تمھیں نہ جاننے سے تمھارے ساتھ زندگی گزارنے تک سب کچھ انتہائی مسرت انگیز ہے، پریتھی کا سوشل میڈیا پر پیغام

گزشتہ دنوں عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون کو دنیا بھر سے کرکٹ کےلیے ان کی خدمات اور شاندار کیریئر پر ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس دوران انہیں ایک اور محبت بھرا پیغام موصول ہوا جس کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ وہ اب تک سامنے آنے والا سب سے خاص پیغام ہے۔ یہ پیغام ان کی اہلیہ پریتھی کی جانب سے انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں سامنے آیا ہے۔

اپنی جذباتی پوسٹ میں ایشون کی اہلیہ نے لکھا کہ یہ 2 دن میرے لیے کافی دھندلے رہے، میں سوچ رہی ہوں کہ میں کیا کہوں، کیا میں اپنی زندگی کے پسندیدہ ترین کرکٹر کو خراج تحسین پیش کروں؟ اپنے لائف پارٹنرکی حیثیت سے کچھ کہوں؟ یا پھر بطور ایک مداح لڑکی کے طور پر انہیں محبت بھرا خط لکھوں؟ میرے خیال میں یہ ان سب میں سے کچھ ہے۔

پریتھی نے لکھا کہ جب میں نے ایشون کے گزشتہ 13، 14 برسوں کے بارے میں سوچا تو میرے ذہن میں بہت سی یادیں آئیں جن میں اہم کامیابیاں تھیں۔ وہ لمحات یاد آئے جب وہ میچ کے بعد معمول سے زیادہ دیر تک رننگ کرتے، کاغذ پر اپنے خیالات لکھتے، اپنی ویڈیوز بار بار دیکھتے، میچ کے حوالے سے منصوبہ بندی کرتے، ہر میچ کےلیے میدان میں جانے سے پہلے گہری سانس لیتے اور کچھ گانے بار بار سنتے تھے۔

اپنے جذباتی پیغام میں مایہ ناز کرکٹر کی اہلیہ نے لکھا کہ مجھے وہ لمحات یاد آئے جب ہم خوشی میں روئے، جب ہم نے اہم کامیابیاں حاصل کیں، سی ٹی فائنل کے بعد، ایم سی جی میں جیت کے بعد، سڈنی میں میچ ڈرا کرنے کے بعد، گابا میں فتح پر، ٹی20 میں واپسی پر اور وہ وقت یاد آتا ہے جب ہم ہمارے دل ٹوٹے ہوتے اور ہم خاموش بیٹھے رہتے تھے۔

انہوں نے لکھا کہ پیارے ایشون، تمہیں نہ جاننے سے لے کر، تہمارے ساتھ رہنے، تمھیں دیکھنے، تم سے سیکھنے تک کا سفر، یہ سب کچھ انتہائی مسرت انگیز ہے۔

پریتھی نے لکھا کہ تم نے جس دنیا سے مجھے متعارف کرایا، اس سے مجھے اس کھیل کو جس سے مجھے بے پناہ لگاؤ تھا، دیکھنے، اس سے لطف اندوز ہونے کا اعزاز ملا، اس سے مجھے یہ بھی معلوم ہوا کہ اس کھیل میں آپ کو اپنا مقام بنانے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے کتنے جذبے، محنت اور نظم و ضبط کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایشون کی اہلیہ نے لکھا کہ اب جب کہ تمھارا شاندار عالمی کیریئر اختتام پذیر ہوگیا ہے تو میں تمھیں بس اتنا بتانا چاہتی ہوں کہ سب کچھ اچھا ہے، آئندہ سب کچھ اچھا ہونے والا ہے، اب خود پر سے بوجھ کم کرنے اورزندگی کو اپنی شرائط پر جینے کا وقت ہے۔

پریتھی نے لکھا کہ اب اضافی کیلوریز کےلیے جگہ بنانے، اپنے خاندان کےلیے وقت نکالنے، کچھ بھی نہ کرنے کےلیے وقت نکالنے، سارا دن میمز شیئر کرنے، بولنگ میں نئی تبدیلیاں متعارف کرانے، اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا وقت ہے، بس اب یہ سب کرو۔

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے