ارشاد بھٹی نے دوسری شادی کی وجہ بتا دی
اینکر اور معروف پاکستانی صحافی ارشاد بھٹی ان دنوں اپنی دوسری شادی کے باعث خبروں کی سُرخیوں کا حصہ بنے ہوئے اور اب انہوں نے اپنی دوسری شادی کے پس پردہ جذباتی وجوہات بیان کی ہیں۔
ارشاد بھٹی کی پہلی بیوی کینسر کے باعث وفات پا گئی تھیں، جن سے ان کے دو بچے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ’اللہ میری پہلی بیوی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ میں نے کبھی اپنے بچوں کی تصویریں عوام کے ساتھ شیئر نہیں کیں کیونکہ میری مرحومہ بیوی ایسا نہیں چاہتی تھیں۔ ہم نے خود کو ہمیشہ عوامی نمائش سے دور رکھا۔ لیکن آج میں اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کر رہا ہوں کیونکہ لوگ میرے فیصلے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا ’دوسری شادی کا فیصلہ میرے لیے نہایت مشکل اور ناگزیر تھا۔ میری پہلی بیوی کی وفات کے بعد، میں نے ایک دوست، بچوں کی ماں، محبت، اور دعاؤں کا ذریعہ کھو دیا تھا۔ میرے بچے چھوٹے تھے، اور میں نہیں چاہتا تھا کہ وہ بھی میری طرح ماں کے بغیر زندگی گزاریں۔‘