کراچی؛ چینی انجینئرز پر خودکش حملے کے ملزمان کا سہولت کار جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
چینی انجینئرز پر خودکش حملے کے ملزمان کا سہولت کار جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو ائرپورٹ کے قریب خودکش دھماکے کے مقدمے میں ریمانڈ مکمل ہونے پر سی ٹی ڈی نے ملزم سلیم کو پیش کیا، جسے عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔
سی ٹی ڈی کے تفتیشی افسر کے مطابق ملزم خودکش حملہ آور دہشت گرد کا سہولت کار ہے۔ دہشت گردوں کو ملنے والی رقم ملزم کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی تھی۔