پی ٹی آئی سے مذاکرات، اسپیکر قومی اسمبلی کا کمیٹی کے قیام کیلیے وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ

پی ٹی آئی نے کسٹوڈین کی حیثیت سے اسپیکر سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ذرائع
فوٹو: فائل فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

اسلام آ باد:

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی کے قیام بارے وزیراعظم کو درخواست کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی کو بطور کسٹوڈین آف دی ہاوس اس معاملے میں کردار ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے ایاز صادق کو باضابطہ طور پر مذاکرات کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کردی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی ہے کہ وہ کسٹوڈین آف دی ہاؤس کی حیثیئت سے مذاکرات کیلئے کردار ادا کریں۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کی یقین دہانی نہیں کروائی کیونکہ کمیٹی کا قیام اسپیکر کا اختیار نہیں ہے تاہم وہ کمیٹی کے قیام کیلئے وزیراعظم کو درخواست کریں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چیئرمین پی ٹی آر بیرسٹر گوہر سے یہ کہا تھا آپ جب کہیں گے تو پھر وہ وزیراعظم سے بات کروں گا، اسپیکر قومی اسمبلی تو یقین دہانی تب دلائیں جب انہوں نے فیصلہ کرنا ہوْ

اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم سے درخواست کرنا ہے کہ انکی بات اور مؤقف سن لیں انہوں نے کسٹوڈین آف دی ہاؤس سے درخواست کی ہے کہ مذاکرات کے لئے کمیٹی بنائی جائے۔

Load Next Story