اسپیکر نے پی ٹی آئی کو مذاکراتی کمیٹی بنانے کی یقین دہانی نہیں کروائی
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی کے قیام بارے وزیراعظم کو درخواست کریں گے، پی ٹی آئی کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی کو بطور کسٹوڈین آف دی ہاؤس اس معاملے میں کردار ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو باضابطہ طور پر مذاکرات کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کی یقین دہانی نہیں کروائی، کمیٹی قائم کرنا اسپیکر کا اختیار نہیں ہے، اسپیکر کمیٹی کے قیام کیلئے وزیراعظم کو درخواست کریں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چیئرمین پی ٹی آر بیرسٹر گوہر سے یہ کہا تھا آپ جب کہیں گے تو پھر وہ وزیراعظم سے بات کروں گا، اسپیکر قومی اسمبلی تو یقین دہانی تب دلائیں جب انہوں نے فیصلہ کرنا ہو۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم سے درخواست کرنا ہے کہ انکی اسٹیٹمنٹ سن لیں انہوں نے کسٹوڈین آف دی ہاؤس سے درخواست کی ہے کہ مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی جائے۔