نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 4ماہ کے دوران نمایاں اضافہ
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے برآمدات میں نمایاں اضافے کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔ نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 17.6 فیصد اضافے کے ساتھ 4.02 ارب ڈالر سے بڑھ کر 4.73 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات میں بہتری اضافے کی بنیادی وجہ قرار پائی ہے۔ رواں مالی سال میں برآمدات میں مثبت رجحان بین الاقوامی منڈیوں میں اعتماد کی بحالی کی علامت ہے۔
زیورات اور پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 100 فیصد سے لے کر 530 فیصد تک غیر معمولی بڑھوتری ہوئی ہے۔