بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، فیصلہ آج نہیں سنایا جائےگا

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پی ٹی آئی کے وکلا کو آگاہ کردیا
فائل: فوٹوفائل: فوٹو

فائل: فوٹو

اسلام آباد:

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلا کو عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دائر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ فیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ 23 دسمبر تک محفوظ کیا تھا تاہم ذرائع نے بتایا کہ ریفرنس کا فیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت اسلام آباد کے عملے نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا کو بذریعہ ٹیلی فون آگاہ کردیا ہے کہ آج ہونے والی سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے جی 11 اسلام آباد احتساب عدالت میں ہوگی، جہاں عدالت فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ مقرر کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اگلی تاریخ پر فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا، مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا کل اڈیالہ جیل کے بجائے اسلام آباد عدالت میں پیش ہوں گے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاوںڈ ریفرنس کا جیل ٹرائل 18 دسمبر کو مکمل ہوا تھا، جس پر جج نے فیصلہ محفوظ کرکے 23 دسمبر کو سنانے کا اعلان کیا تھا۔

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }