پریانکا چوپڑا نے پہنا دنیا کا سب سے مہنگا ہار! قیمت جان کر دماغ گھوم جائے گا
بالی وڈ کی عالمی سپر اسٹار پریانکا چوپڑا جوناس ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، اس بار اپنے شاندار ہار کی وجہ سے۔ انہوں نے ایک تقریب میں ایسا ہار پہنا جس کی قیمت سن کر سب حیران رہ گئے۔
پریانکا چوپڑا نے بلغاری کی 140ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی دلکش شخصیت کو مزید نکھارا۔
ان کے پہننے والے ہار کا نام "سرپینٹی ایٹرنا نیکلیس" ہے، جو بلغاری کی خصوصی رومن کلیکشن کا حصہ ہے۔ اس ہار میں 140 قیراط کے کئی بڑے اور چھوٹے ہیرے جڑے ہوئے ہیں، جن میں 7 بڑے ناشپاتی کی شکل کے ہیرے بھی شامل ہیں۔
یہ ہار نہ صرف اپنی دلکشی بلکہ اپنی قیمت کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اس شاہکار کی قیمت تقریباً 40 ملین یورو (تقریباً 1,200 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔ ہار کے ساتھ پریانکا نے مماثل جھمکے بھی پہنے، جو ان کے پورے لباس کو ایک شاہی انداز دیتے ہیں۔
پریانکا چوپڑا کا یہ انداز ثابت کرتا ہے کہ وہ نہ صرف ایک کامیاب اداکارہ ہیں بلکہ فیشن کی دنیا کی سب سے بڑی ٹرینڈ سیٹر بھی ہیں۔ ان کے شاندار لباس اور زیورات کے انتخاب نے انہیں ایک مرتبہ پھر مداحوں کا مرکز بنا دیا۔