پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب؛ انڈیکس کی  5سطحیں بحال

انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار، ایک لاکھ 11 ہزار، ایک لاکھ 12 ہزار، ایک لاکھ 13 ہزار اور ایک لاکھ 14 ہزار کی سطحیں بحال

کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی 5سطحیں بحال ہو گئیں۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز بازارِ حصص میں 1871 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 111300 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان غالب آیا  اور مزید تیزی کے نتیجے میں انڈیکس کی ایک لاکھ 10 ہزار اور ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی 2 سطحیں بحال ہونے کے ساتھ ہی 100 انڈیکس بڑھ کر 111862 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کے نتیجے میں 4596پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار، ایک لاکھ 11 ہزار، ایک لاکھ 12 ہزار، ایک لاکھ 13 ہزار اور ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی 5سطحیں عبور کرکے 114109 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

Load Next Story