عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا

فیصلہ تو آج نہیں آئے گا، چھٹیاں آرہی ہیں، ہائیکورٹ کا کورس بھی ہے، 10 منٹ تک تاریخ معلوم کر لیجئے گا،جج احتساب عدالت

اسلام آباد:

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کہا ہے کہ  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔


احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی،  وکیل خالد چوہدری  نے کہا کہ ہم توقع کر رہے ہیں آج فیصلہ آئے گا۔

جج احتساب نے کہا کہ فیصلہ تو آج نہیں آئے گا، چھٹیاں آرہی ہیں اور ہائی کورٹ کا کورس بھی ہے، دس منٹ تک تاریخ معلوم کر لیجئے گا۔

بعد فیصلے کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔


احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے دلائل سننے کے بعد 18 دسمبر کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں فیصلہ محفوظ کیا تھا اور محفوظ فیصلہ آج 23 دسمبر بروز پیر سنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

 

 

 

Load Next Story