بھائی کی ڈھولکی میں حرا مانی کی بولڈ ڈریسنگ اور ڈانس پر تنقید
پاکستان شوبز کی اداکارہ حرا مانی کو ایک نئی ڈانس ویڈیو پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
حرا مانی ان دنوں اپنے چھوٹے بھائی کی شادی میں مصروف ہیں اور شادی کے ایونٹس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ بھائی کی ڈھولکی کے موقع پر شوہر اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ان کے ڈانس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
تاہم اس مرتبہ حرا مانی کی ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کے دل جیتنے میں ناکام رہیں اور انہیں ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔