اداکار عمر عالم نے دورانِ پرواز خاتون کو پروپوز کردیا
پاکستان شوبز کے اداکار اور رئیلٹی شو تماشا کے معروف کنٹسٹنٹ عمر عالم نے دوران پرواز اپنی خاص دوست کو شادی کی پیشکش کردی۔
عمر عالم کو ایک خاتون کے ہمراہ ایک نجی فلائٹ میں دیکھا گیا جہاں انہوں نے فلائٹ کے عملے کے تعاوم سے تمام مسافروں کے سامنے اسے پروپوز کیا۔
خاتون سے محبت کا اظہار کرتے عمر عالم نے کہا کہ جب محبت کے اظہار کی بات آتی ہے تو انہیں شرمیلا انسان سمجھا جاتا ہے لیکن پھر بھی وہ اس لمحے کو اپنی ہونے والی بیوی کے لیے خاص بنانا چاہیں گے اور اسے پرپوز کریں گے۔