ریلوے الیکٹرک سگنل بکس کی چوری میں ملوث ملزمان گرفتار
ریلویز پولیس نے ریلوے الیکٹرک سگنل بکس کی چوری ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق ملزمان قیمتی ریلوے مٹیریل رکشے میں رکھ کر لے جا رہے تھے کہ چوکی انچارج شاہدرہ محمد عرفان نے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ملزمان دانش اور مقصود نے ریلوے یارڈ شاہدرہ سے قیمتی سگنل بکس چوری کرنے کی کوشش کی جبکہ ملزمان سے چوری کے سامان سے حاصل كرده رقم بھی برآمد کرلی گئی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔