الیکشن کمیشن کی اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی ممبران کو رکنیت معطلی کی تنبیہہ
الیکشن کمیشن نےاراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی ممبران کو 31 دسمبر تک گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تمام اراکین کوایک بار پھریاد دہانی کرائی گئی ہے کہ ہر ممبر اسمبلی و سینیٹ اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائے۔
ترجمان کے مطابق یکم جنوری کو مقررہ تاریخ تک مطلوبہ گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے نام شائع کیے جائیں گے،اور 16جنوری کو گوشوارے جمع نہ کروانے والے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع نہ کروانے تک ممبران کسی بھی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے، جبکہ غلط معلومات فراہم کرنے پر بدعنوانی کے جرم کے ارتکاب کی پاداش میں کارروائی ہوگی۔