پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، تعداد 65 ہوگئی
ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آںے کے بعد رواں سال تعداد 65 تک پہنچ گئی ہے۔
حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ڈیڑھ سال بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے، صوبے میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہوگئی۔
خیبر پختونخوا اور سندھ سے 18، 18 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے اب تک ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔