سب سے زیادہ دیکھی جانے والی وہ فلم جس کے 25 کروڑ ٹکٹ فروخت ہوئے

کیا آپ جانتے ہیں یہ ماضی کی کونسی مشہور فلم ہے؟

بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم 1975 میں ریلیز ہونے والی فلم ’شعلے‘ بھارتی سینما کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہدایت کار رمیش سپی کی اس کلاسک فلم کو ابتدا میں ناکام قرار دیا گیا، لیکن بعد میں یہ کامیابی کا ایک ایسا مظہر بن گئی جس نے 25 کروڑ ٹکٹ فروخت کرکے ایک ناقابل شکست ریکارڈ قائم کیا۔ 

اس فلم سے میرکز کی توقعات آسمان کو چھو رہی تھیں کیونکہ اس کی کاسٹ میں امیتابھ بچن، دھرمیندر، ہیما مالنی، جیا بچن، سنجیو کمار، اور امجد خان جیسے بڑے نام شامل تھے۔ امجد خان کے کردار ’گبر سنگھ‘ نے خاص طور پر شہرت پائی اور آج بھی سب کے ذہنوں میں اس کا ایک ایک ڈائیلاگ بسا ہے۔

 فلم کی ریلیز کے ابتدائی دنوں میں اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑا، لیکن زبردست کہانی، یادگار کرداروں اور مشہور مکالمات، جیسے ’کتنے آدمی تھے؟‘۔ ’بسنتی ان کتوں کے سامنے مت ناچنا‘ کی وجہ سے اس فلم نے عوام کی توجہ حاصل کر لی۔ 

اس بلاک بسڑ فلم نے بھارت میں چھ سالہ نمائش کے دوران 15 کروڑ ٹکٹ فروخت کیے اور دوبارہ ریلیز کے ذریعے مزید 3 کروڑ ٹکٹ فروخت ہوئے۔ بین الاقوامی سطح پر بھی اسے زبردست کامیابی ملی، خاص طور پر سوویت یونین میں جہاں اس فلم کے حیرت انگیز طور پر 6 کروڑ ٹکٹ فروخت ہوئے۔ 

شعلے آج بھی بھارتی فلمی ثقافت کا اہم حصہ ہے، جس کے کردار، مکالمے، اور موسیقی نسل در نسل پسند کیے جا رہے ہیں جبکہ اس فلم کے ڈائیلاگز پر مبنی میمز بھی سوشل میڈیا کی زینت بنے نظر آتے ہیں۔   

Load Next Story