اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ایوان کو قانون سازی کے علاوہ استعمال کرنے کی اجازت

اسمبلی ہال کو قانون سازی کے علاوہ دیگر اجتماعات اور کانفرنسز کے لئے استعمال کرنے کے لئے اسپیکر کی اجازت ضروری ہے

پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے حکم پر حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو تفویض کیا ہے۔ فوٹو: آن لائن/فائل

لاہور:

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے ہال کو قانون سازی کے علاوہ ایک کانفرنس کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کا ایوان ستھرا پنجاب کانفرنس کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

پنجاب اسمبلی کے ہال کو قانون سازی کے علاوہ دیگر اجتماعات اور کانفرنسز کے لئے استعمال کرنے کے لئے اسپیکر کی اجازت ضروری ہے، اسپیکر کی اجازت کے بغیر پنجاب اسمبلی کے ایوان میں کسی قسم کا اجتماع یا کانفرنس منعقد نہیں ہوسکتی۔

ستھرا پنجاب کا نفرنس 27 دسمبر کو پنجاب اسمبلی کے ایوان میں منعقد کی جائے گی، کانفرنس میں سالڈ ویسٹ میجمنٹ کمپنیوں کے  سی اوز شریک ہوں گے، ستھرا پنجاب کا نفرنس میں اراکین اسمبلی  بھی شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ محکمہ بلدیات کے افسران بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے، ستھرا پنجاب کانفرنس میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق اراکین اسمبلی کو بریفنگ دیں گے، کانفرنس میں اراکین اسمبلی سے تجاویز بھی لیں جائیں گی۔

Load Next Story