شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران تین اسرائیلی فوجی ہلاک

فوجیوں کو بیت حنون میں دھماکہ خیز ڈیوائس سے ہلاک کیا گیا، اسرائیلی فوج

شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران تین اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

اسرائیلی فوج نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی غزہ میں حماس دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کررہی ہے جس سے نمٹنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق تینوں فوجیوں کو پیر کو بیت حنون کے علاقے میں ایک دھماکہ خیز ڈیوائس سے ہلاک کیا گیا۔

غزہ میں حماس کے خلاف زمینی کارروائی اور پٹی کے ساتھ سرحد پر فوجی کارروائیوں میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 391 ہوگئی۔

 

Load Next Story