ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز؛ دوسرا سیزن کب ہوگا؟ شیڈول سامنے آگیا

پاک بھارت لیجنڈری کرکٹرز کی ٹیمیں 20 جولائی کو مدمقابل آئیں گی

ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز لیگ کے دوسرے سیزن کے شیڈول کا اعلان ہوگیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری کرکٹرز کو ایک بار پھر ایکشن میں دیکھنے کیلئے سابق کرکٹرز کی جھرمٹ 18 جولائی سے 2 اگست 2025 تک انگلینڈ میں دیکھنے کو ملے گی۔

اس ایونٹ میں پاکستان روایتی حریف بھارت کے علاوہ انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 18 جولائی کو انگلینڈ اور پاکستان چیمپئینز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 20 جولائی کو مدمقابل آئیں گی یہ مقابلہ ایجبسٹن میں شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز آفریدی اجے دیوگن کی ملاقات ویڈیو وائرل

ایونٹ کے ناک آؤٹ میچز 31 جولائی کو 2 سیمی فائنلز اور 2 اگست کو فائنل بھی ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز لیگ کے سی ای او ہرشیت تومر کا کہنا ہے کہ پہلے سیزن نے مداحوں کے جُوش کو خروش نے ناقابل یقین تجربہ فراہم کیا اور اب ہم دوسرے سیزن کی تیاریاں کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: لیجنڈز لیگ آفریدی کی ایشیا الیون نے گھمبیر کے مہاراجہ کا غرور خاک میں مِلادیا

ٹورنامنٹ کے شریک مالک اور بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ دوسرا سیزن شائقین کرکٹ کیلئے مزید پروقار ہوگا اور پہلے کے مقابلے زیادہ دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

ایونٹ کا پہلا سیزن میں بھارتی ٹیم کے نام رہا تھا، پاکستان چیمپئینز کی ٹیم کو 5 وکٹوں کی شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

Load Next Story