سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے 11 ملزمان کو نوٹسز جاری

جے آئی ٹی کے پاس ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، ذرائع

اسلام آباد:

سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں آئی جی اسلام آباد نے 11 ملزمان کو نوٹسز جاری کردیے۔

نوٹسز ملزم صبغت اللہ ورک، محمد ارشد، عطاالرحمان، اظہر مشوانی، عروسہ ندیم شاہ، محمد علی ملک، شاہ زیب ورک، موسیٰ ورک، اکرام کٹھانہ، تقویم صدیق اور محمد نعمان افضل کو جاری کئے گئے۔

 ذرائع کے مطابق نوٹس میں جے آئی ٹی نے ملزمان کو 24 دسمبر کو طلب کیا تھا، ان ملزمان نےسوشل میڈیا پر جھوٹے پروپگنڈے کے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلایا۔

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جرائم کی روک تھام کے لئے ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے مطابق آئی جی پولیس کے ماتحت ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل دی تھی جو ملزمان اور ان کے ساتھیوں کے پسِ پردہ مقاصد کا تعین کرنے کے لیے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قابل اطلاق قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جے آئی ٹی کے پاس ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد  بھی موجود ہیں۔

Load Next Story