لاہور: سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

اسلحے کی نمائش، نا جاٸز اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ایس ایچ او باٹا پور

واردات پیر کی صبح تھانہ اے سیکشن کی حدود میں ہوئی، ملزمان شدید ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار

لاہور:

سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والے 2 ملزمان کو لاہور سے گرفتارکرلیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد باٹا پور پولیس نے ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

ایس ایچ او باٹا پور عبدالواحد نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم شفقت مرتضی اور اعظم کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا، ملزمان نے ہوائی فائرنگ، ناجائز اسلحہ کے ساتھ تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی وڈیو سامنے آنے پر فوری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 02 کلاشنکوف رائفلیں اور گولیاں برامد ہوئیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایس ایچ او باٹا پور عبدالواحد نے بتایا کہ اسلحے کی نمائش، نا جاٸز اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

Load Next Story