پنجاب میں اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل

اسلحہ مرمت کے لائسنس کا اختیار ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ کو تفویض کردیا گیا

لاہور:

پنجاب میں اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کردیے گئے۔

ترجمان صوبائی  محکمہ داخلہ کے مطابق  یہ اقدام پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت کیا گیا ہے، جس کے بعد اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔

اختیارات منتقلی کے بعد اسلحہ مرمت کرنے کے لائسنس کا اختیار متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ کو تفویض کیا گیا ہے۔ اسلحہ مرمت کرنے کے پرانے لائسنس کی توثیق کا اختیار بھی ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل کو تفویض کیا گیا ہے۔

اسی طرح اسلحہ رپیئر کے ڈپلیکیٹ لائسنس کا اختیار بھی ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل کو دیا گیا ہے۔ موجودہ کیٹیگری میں اسلحہ، بور کی تبدیلی، گولیوں میں اضافے کے اختیارات پہلے ہی ڈپٹی کمشنرز کو تفویض ہو چکے ہیں۔

ڈپلیکیٹ اسلحہ لائسنس اجرا کے تمام اختیارات بھی ڈپٹی کمشنرز کو دیے گئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنرز ہر ماہ اسلحہ لائسنس کے بارے میں اپڈیٹڈ ریکارڈ محکمہ داخلہ سے شیئر کرنے کے پابند ہوں گے۔

Load Next Story