لاہور میں 24سالہ خاتون ٹیچر سگے بھائی کے ہاتھوں قتل
چوہنگ کے علاقے میں 24 سالہ خاتون اسکول ٹیچر کو سگے بھائی نے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق زرقا جاوید کو بھائی عثمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان کا بہن زرقا کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا تاہم ملزم کی گرفتاری کے بعد قتل کی حتمی وجوہات سامنے آئیں گی۔