پاکستانی شوہر کو چھوڑ کر بھارت میں شادی کرنیوالی سیما حیدر کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
پاکستان میں شوہر کو چھوڑ کر بھارت میں محبت کی شادی کرنے والی سیما حیدر کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
پسند کی شادی کے لیے اپنے 4 بچوں کے ساتھ پاکستان چھوڑ کر بھارت جانے والی سیما حیدر کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ سیماحیدر نے اپنے شوہر سچن مینا کے ساتھ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے امید سے ہونے کی اطلاع دی۔ سیما حیدر اور سچن مینا نے اپنے ہونے والے بچے کے لیے خوشی کا اظہار کیا۔
سیما حیدر اور بھارت کے رہائشی سچن مینا کی دوستی پب جی گیم کے ذریعے 2019 ہوئی تھی۔ سیما حیدر مئی 2023 میں اپنے چاروں بچوں کو لے کر نیپال کے ذریعے بھارت پہنچی تھی۔ سیما حیدر نے ہندو مت اختیار کرکے سچن مینا سے شادی کر لی تھی۔ سیما حیدر کے پہلے شوہر غلام حیدر نے اس پر مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔ بھارتی ریاست اترپردیش کی پولیس نے سیما حیدر کو پاکستانی جاسوس ہونے کے شبے میں سچن مینا سمیت گرفتار کیا تھا تاہم بعد میں رہا کردیا۔۔