پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری پر رچرڈ گرینل نے ایلون مسک سے کیا مطالبہ کردیا

رچرڈ گرینل مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایلون مسک کو ٹیگ کرکے اپنا مطالبہ پہنچایا

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مشیر رچرڈ گرینل نے ایلون مسک کو مینشن کرکے پاکستان کے لیے ایک حیران کن مطالبہ کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹویٹر) پر ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل نے ایلون مسک سے پاکستان کو اسٹار لنک سروس لسٹ میں شامل کرنے کی اپیل کر دی۔

رچرڈ گرینل کی یہ درخواست اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان میں صارفین نے انٹرنیٹ تک رسائی میں انتہائی سست ہونے کی شکایت کی ہیں۔

ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل کی اس ٹویٹ کے جواب میں تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے لکھا کہ حکومت پاکستان کی سنسر شپ پالیسی کے باعث سوشل میڈیا پلیٹ فارم تک رسائی محدود ہوگئی ہے۔

حماد اظہر نے رچرڈ گرینل کی ایلون مسک سے پاکستان کو اسٹار لنک سروس کی لسٹ میں شامل کرنے کی اپیل کی حمایت کی۔

حماد اظہر نے مزید لکھا کہ صرف ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (VPNs) کے ذریعے ہی سوشل میڈیا تک رسائی ممکن ہے۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے انٹرنیٹ میں کسی قسم کے رکاوٹ کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

Load Next Story