جماعت اسلامی کا 25 دسمبر کو کسان مارچ جبکہ 29 دسمبر کو فلسطین ملین مارچ کا اعلان
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ 25 دسمبر کو منڈی بہاوالدین سے کسان مارچ کا آغاز کریں گے جبکہ 29 دسمبر کو اسلام آباد میں فلسطین یکجہتی ملین مارچ کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ منڈی بہاولدین میں 25 دسمبر سے کسان مارچ کریں گے اور کسانوں کے حقوق کی تحریک کا دائرہ کار پورے ملک میں وسیع کریں گے ان کا کہنا تھا کہ زراعت اور چھوٹے کسانوں کے مسائل جماعت اسلامی کے علاوہ کسی سیاسی پارٹی کا ایجنڈا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی بلز کے معاملے پر سردیوں تک ہی برداشت کریں گے ورنہ پھر آئیں گے ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری تحریک کی برکت ہے کہ آج حکومت آئی پی پیز سے بات چیت کررہی ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات خوش آئند ہیں کرم میں صورتحال بہت خراب ہے جبکہ بلوچستان کے حالات بھی اچھے نہیں ہیں، بلوچ کو عزت دی جائے اور صوبے کی محرومیاں دور کی جائیں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ آپریشن مسائل کا حل نہیں ہے وفاقی و صوبائی حکومتیں کرم کا مسئلہ مذاکرات سے حل کریں۔