الو ارجن کی دوبارہ گرفتاری کا خدشہ؟ پولیس نے نیا نوٹس جاری کردیا

اس پیش رفت کے بعد اداکار کی قانونی ٹیم نے ان کے گھر پر ملاقات کی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار الو ارجن کو فلم "پشپا 2" کی اسکریننگ کے دوران بھگدڑ کے واقعے میں خاتون کی ہلاکت کے کیس میں حیدرآباد پولیس نے طلب کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق، الو ارجن کو کل صبح 11 بجے چکّڑپلی پولیس اسٹیشن میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس پیش رفت کے بعد اداکار کی قانونی ٹیم نے ان کے گھر پر ملاقات کی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔

یہ واقعہ 4 دسمبر کو حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں پیش آیا، جہاں فلم "پشپا 2" کی اسکریننگ کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ اس افسوسناک واقعے میں ایک خاتون ہلاک اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا تھا۔

واقعے کے بعد تھیٹر انتظامیہ، الو ارجن، اور ان کی ٹیم کے خلاف غیر ارادی قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔ 13 دسمبر کو پولیس نے اداکار کو گرفتار کیا، لیکن تلنگانہ ہائی کورٹ نے اسی روز انہیں چار ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت دے دی۔

اب پولیس نے الو ارجن کو دوبارہ نوٹس جاری کیا ہے اور ہائی کورٹ سے ان کی عبوری ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

الو ارجن نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر صبر اور سکون سے کام لیں۔ دوسری جانب، سوشل میڈیا پر بعض افراد نے ان پر مداح کی موت کو فلم کی پروموشن کے لیے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا، جس پر اداکار نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

 

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }