اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کی رہنمائی کیلیے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرا دی گئی
اسلام آباد ایئرپورٹ پر کیو آر کوڈ ٹیکنالوجی سے مسافروں کی رہنمائی آسان کر دی گئی ہے۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق کیو آر کوڈ کی سہولت خصوصی افراد کے لیے معاون ثابت ہو گی،کیو آر کوڈ اسکین کرتے ہی مسافر ڈومیسٹک ڈیپارچر ایریا کا نقشہ دیکھ سکیں گے۔
ترجمان کے مطابق انٹر ایکٹو نقشہ کی مدد سے خصوصی مسافر مخصوص راستوں اور سہولیات کی رہنمائی حاصل کرسکیں گے کیو آر کوڈ ایپلی کیشن مسافروں کو جنرل اور سی آئی پی لاؤنجز، نماز، واش رومز اور کھانے پینے کی جگہوں تک باآسانی رہنمائی فراہم کرے گی۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق حال ہی میں آسلام آباد ائیرپورٹ نے شکایت اندراج کے لئے بھی کیو آر کوڈ کی سہولت متعارف کرائی تھی