جسٹس منصور علی شاہ نے انتظامی جج سپریم کورٹ کی ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کرلی
سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے انتظامی جج سپریم کورٹ کی ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کرلی۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کو ایڈمنسٹریٹو جج سپریم کورٹ مقرر کیا تھا۔
تاہم انہوں نے سپریم کورٹ کے انتظامی جج کی حیثیت سے ذمہ داری ادا کرنے سے معذرت کرلی ہے۔