کرنٹ لگنے سے بچے کی ہلاکت؛ کے الیکٹرک کو 48 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے کمسن اذہان کو انصاف مل گیا، سینئر سول جج ایسٹ نے کے الیکٹرک کو بچے کے اہلخانہ کو 48 لاکھ 19 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔
سینئر سول جج شرقی کی عدالت نے 6 سال بعد دعویٰ کا فیصلہ سنادیا۔ جج عنبرین جمال نے کے الیکٹرک حکام کیخلاف ڈگری جاری کردی۔ عدالت نے کے الیکٹرک کو لواحقین کو 48 لاکھ 19 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔
عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا تھا کہ 2017 میں ہونے والی بارش میں کرنٹ لگنے سے کمسن اذہان جان کی بازی ہار گیا تھا۔ کے الیکٹرک کیخلاف ہرجانہ کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ واقعہ میں کے الیکٹرک کی غفلت واضح ہے۔ کے الیکٹرک گارڈ وائر لگانے میں ناکام رہی ہے۔