پاک بحریہ میں 3 سی سلطان طیاروں کی عنقریب شمولیت

2026 میں پاکستان نیوی کو پہلا ایمبریر لینئیج 1000 طیارہ سی سلطان کے روپ میں موصول ہوگا

سمندری حدود کے دفاع ، میری ٹائم پٹرولنگ اور اینٹی سب میرین وارفئیر کے لئے پاک بحریہ میں 3 سی سلطان طیاروں کی عنقریب شمولیت کی جائے گی۔

2026 میں پاکستان نیوی کو پہلا ایمبریر لینئیج 1000 طیارہ سی سلطان کے روپ میں موصول ہوگا، پاک بحریہ کے لئے پہلے ایمبرئیر لینئیج 1000 طیارے کو جنوبی افریقا میں سی سلطان میں ڈھالا جا رہا ہے، آئندہ برسوں میں مزید طیاروں کی ڈیلیوری مرحلہ وار حکمت عملی کے تحت کی جائے گی۔

سی سلطان جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ پاک بحریہ کے موجودہ پلیٹ فارمز کے ساتھ مل کر کام کرے گا، سی سلطان پی-3 سی اورین اور  اے ٹی آر 72 طیاروں، کے ساتھ ہم آہنگ ہوگا، سی سلطان  رینج، استقامت، اینٹی سب میرین، اور اینٹی سرفیس ویسل وارفیئر کی بہترین صلاحیتوں کا حامل ہو گا۔

سی سلطان طیاروں میں الیکٹرانک سپورٹ میژرز نصب کیے جائیں گے الیکٹرو آپٹیکل ٹریٹ، ایکٹیو الیکٹرانکلی اسکینڈ ایرے ریڈار، سیٹلائٹ کمیونیکیشنز، چیف یا فلیئر ڈسپنسر، اور ٹارپیڈو، سونو بوائے اور ڈیپتھ چارج لانچرز بھی سی سلطان پر نصب ہوں گے۔

Load Next Story