پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ آئی پی ایل ٹیمز کیلئے پریشانی بن گئی
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ اگلے برس پاکستان کا دورہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز کیلئے پریشانی کا سبب بن گیا۔
اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی ونڈو میں تصادم ہوگا جس کی وجہ سے پلئیرز کیلئے دو بڑی لیگز میں کسی ایک چُننا ہوگا۔
تاہم اگلے برس 16 مارچ سے 5 اپریل تک نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 5 ٹی20 میچز اور 3 ون ڈے میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے اسی دوران آئی پی ایل کا آغاز 14 مارچ سے ہوگا، جس میں کئی نامور کیوی کرکٹرز فرنچائز ٹیموں کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں: انگلش کرکٹرز نے پی ایس ایل کیلئے اپنے بورڈ کے احکامات ہوا میں اُڑا دیے
دورہ پاکستان کی وجہ سے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز چنائی سپر کنگز کے 2 اہم کھلاڑی ڈیون کونوے اور راچن رویندرا ابتدائی میچز سے محروم رہ سکتے ہیں، جس کا نقصان ٹیم کو بھگتنا پڑسکتا ہے۔
چنائی سپر کنگز کے علاوہ گجرات ٹائٹنز کو گلین فلپسم ممبئی انڈین کو مچل سینٹنر اور ٹرینٹ بولٹ جبکہ پنجاب کنگز کو لوکی فرگوسن کی خدمات سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: انگلش کرکٹر نے پی ایس ایل کیلئے آئی پی ایل کو ٹھکرادیا
دوسری جانب سابق کیوی کپتان کین ولیمسن کو اگلے برس آئی پی ایل 2025 نیلامی میں کسی ٹیم نے اپنے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لیںڈ نے حال ہی میں اسپنر مچل سینٹنر کو نیوزی لینڈ کا وائٹ بال کپتان نامزد کیا تھا۔