اسلام آباد؛ خواتین پولیس اہلکاروں کا رائیڈر پر تشدد

تشدد کرنے والی خواتین اہلکاروں کو معطل کردیا گیا، پولیس

خواتین پولیس اہلکاروں نے اسلام آباد میں بائیکیا رائیڈر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد کے بلیو ایریا میں بائیکیا کے رائیڈر پر خواتین پولیس اہلکاروں کی جانب سے تشدد کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تشدد کرنے والی پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔

آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کی انکوائری کے لیے 2 افسران پر مشتمل کمیٹی بنا دی۔ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد خواتین اہلکاروں کا قصور ثابت ہونے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

Load Next Story