دہری شہریت پر نااہل ارکان کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرنیکا فیصلہ

سیشن ججز کوجلد احکامات جاری کیے جائینگے،رحمن ملک کی براہ راست نااہلی کا آپشن بھی ہے،حکام

سیشن ججز کوجلد احکامات جاری کیے جائینگے،رحمن ملک کی براہ راست نااہلی کا آپشن بھی ہے،حکام۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی جانب سے دہری شہریت رکھنے پر نااہل قرار دیے جانے والے11 ارکان اسمبلی کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کافیصلہ کرلیا۔


نجی ٹی وی کے مطابق اس مقصد کیلیے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو احکامات آئندہ ایک دو روز میں جاری کردیے جائیں گے، ان11 اراکین کے خلاف دھوکادہی اور فراڈ کے تحت ناقابل ضمانت مقدمات درج کیے جائیں گے اور گرفتاری کے بعد ریکوری کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے حکام نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں رحمن ملک پر آئین کا آرٹیکل63 ایف لاگو ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے پاس رحمن ملک کو براہ راست نااہل قرار دینے کا آپشن بھی موجود ہے لیکن معاملہ چیئرمین سینیٹ کو بھجوانے کی وجہ سے الیکشن کمیشن چیئرمین سینٹ کے ریفرنس کا انتظار کرے گا اور اس کے بعد کوئی فیصلہ کرے گا، دریں اثنا الیکشن کمیشن کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے جس میں دہری شہریت کے حامل اراکین کی نا اہلی سے پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں کمیشن کے ممبران اور سیکریٹری بھی شرکت کریںگے۔

Recommended Stories

Load Next Story