ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ رنز؛ افریقی بیٹر نے پاکستانی بالرز کا بھرکس نکال دیا

بطور 9ویں بیٹر کے طور پر انہوں نے 93 گیندوں پر 81 رنز بنائے

جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر کوربن بوش نے ٹیسٹ ڈیبیو پر بطور 9ویں بیٹر کے طور پر سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔


سینچورین میں میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کوربن بوش نے پاکستانی بولرز کو تگنی ناچ نچایا اور 93 گیندوں پر 81 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جس میں 15 چوکے شامل تھے۔

انہوں نے پہلی اننگز میں پاکستان بیٹنگ لائن کیخلاف بالنگ کرتے ہوئے کپتان شان مسعود کو 17، سعود شکیل 14، عامر جمال 28 اور نسیم شاہ کو صفر پر پویلین بھیجا تھا۔

مزید پڑھیں: عبداللہ شفیق پہلے ٹیسٹ کی پلینگ الیون سے ڈراپ، اوپننگ کون کرے گا؟

بوش نے جمعہ کو تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹیسٹ ڈیبیو پر 9ویں بیٹر کی حیثیت سے سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

انہوں نے سری لنکا کے میلان رتھنائیکے کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے انگلینڈ کیخلاف ڈیبیو پر 135 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 72 رنز اسکور کیے تھے۔

مزید پڑھیں: پاک جنوبی افریقا ٹیسٹ؛ قومی ٹیم کی حکمت عملی سامنے آگئی

بھارت کے 1983 ورلڈکپ کے فاتح بلوندر سنگھ سندھو بھی 9ویں نمبر پر ٹیسٹ ڈیبیو کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ سندھو نے 14 جنوری 1983 کو حیدرآباد (سندھ) میں پاکستان کے خلاف میچ میں 88 گیندوں پر 71 رنز بنائے تھے۔

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز 19 سال بعد ٹیسٹ سیریز کیلئے کب پاکستان آئے گی؟ اعلان ہوگیا

دوسری جانب اگر جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں شکست دینے میں کامیاب ہوئی تو وہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

Load Next Story