شادی کی تقریب، دُلہن کے گھر پر طیارے سے لاکھوں روپوں کی بارش
سوشل میڈیا پر ایک طیارے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں طیارہ نقد رقم کی بارش کر رہا ہے جب کہ لوگ زمین پر جمع ہو کر اپنے فون پر اس عمل کو ریکارڈ کر رہے ہیں۔
یہ واقعہ سندھ کے شہر حیدر آباد کا ہے جہاں ایک دُلہے کے والد نے مبینہ طور پر دلہن کے گھر پر نقد رقم کی بارش کرنے لیے ایک طیارہ کرائے پر لیا۔
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ دُلہے کے والد نے اپنے بیٹے کی شادی کے لیے ہوائی جہاز کرائے پر لیا اور لاکھوں روپے دلہن کے گھر پر گرا دیئے۔