خیبر پختونخوا میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

گرینڈ آپریشن دہشت گردوں، اغوا کاروں، ٹارگٹ کلز اور بھتہ خوروں کے خلاف شروع کیا جائے گا

گرینڈ آپریشن کے لئے 100 سے زائد کمانڈوز کے دستے تیار کر لئے گئے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


سیکرٹری داخلہ خیبر پختون خوا اختر علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ داخلہ کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں دہشت گردوں، اغوا کاروں، ٹارگٹ کلز اور بھتہ خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے گا اور اس حوالے سے جرائم پیشہ افراد کے خفیہ ٹھکانوں کا کھوج لگا ان کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آپریشن کو 26 زونز میں تقسیم کیا جائے گا اور اس میں 100 سے زائد کمانڈوز کے دستے تیار کر لئے گئے ہیں۔

خیبر پختون خوا حکومت نے ہوائی اڈوں، بس اڈوں، ٹی وی اسٹیشنز، ریلوے، واپڈا اور آئل اینڈ گیس نتصیبات کو حساس قرار دے دیتے ہوئے پولیس کو ریڈ الرٹ رہنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں جب کہ صوبائی حکومت نے 2 ہزار 268 جرائم پیشہ مطلوب افراد کی فہرست بھی تیار کر لی ہے۔
Load Next Story