ملک کو درپیش چلینجز اُس وقت حل ہوں گے جب عمران خان اور آرمی چیف مل بیٹھیں گے، سابق وزیراعظم

آرمی چیف طاقت کا سرچشمہ ہے، جس طرح سے ملک چلایا جارہا ہے ویسے چل نہیں سکتا، شاہد خاقان عباسی

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کا ہے کہ ملک کو درپیش چلینجز اُسی وقت حل ہوں گے جب عمران خان اور آرمی چیف مل کر بیٹھیں گے۔

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک تب ترقی کرے گا جب عوام کی رائے کا احترام کیا جائے گا، فارم 47 کے نتائج سے انتخابات مذاق میں بن کر رہ گئے ہیں۔ 

اُن کا کہنا تھا کہ ملک ایسے نہیں چلتے جیسے پاکستان کو چلایا جاتا ہے، اسٹاک مارکیٹ کو مصنوعی طریقے سے اوپر لے جایا جارہا ہے، انڈیکس چاہیے آسمان کو چھو لے اس سے لوگوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ آرمی چیف ہیں، ملک کو درپیش چیلنج اسی وقت ہی حل ہوں گے جب عمران خان اور آرمی چیف مل بیٹھیں گے۔


 

Load Next Story