چیمپئینز ٹرافی؛ کیا آئی سی سی لاہور میں ذیلی دفتر کھولے گا؟

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہوگا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے لاہور میں ذیلی دفتر کھولنے پر غور شروع کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں پی ایس ایل سمیت میگا ایونٹ کے انتظامات کیلئے کیلئے مختلف کمیٹیز کی تشکیل دی جائے گی۔

اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پر بھی تفصیلات شیئر کی جائیں گی،آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید کو چیمپئینز ٹرافی کا ڈائریکٹر ٹورنامنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ ٹیموں کب تک کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی کے پاس جمع کرانے ہوں گے؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی رواں ماہ لاہور میں اپنا سب آفس قائم کرے گی تاکہ ٹورنامنٹ سے متعلق کوآرڈینیشن اور آپریشنز کو بلاتعطل یقینی بنایا جاسکے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید کو چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے انتظامات کی نگرانی کا ذمہ دار بنایا ہے۔
 

Load Next Story