کوئی غلط فہمی میں نہ رہے 14اگست کو فیصلہ کن جنگ لڑنے جارہے ہیں عمران خان
14 اگست کو صرف جلسہ کرکے واپس نہیں آئیں گے اور اس دن جو بھی کریں گے وہ پاکستان کے لئے کریں گے،چیرمین تحریک انصاف
YEONGAM:
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہےکہ ہم فیصلہ کن جنگ لڑنے جارہے ہیں اور 14 اگست کو صرف جلسہ کرکے واپس نہیں آئیں گے تاہم 14 اگست سے متعلق کسی کو کوئی غلط فہمی نہ رہے اس دن جو بھی کریں گے پاکستان کے لیے کریں گے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے 18 سال بے لوث جدوجہد کی ہے، ہم نے مفاد پورا نہیں کیا بلکہ اچھی نیت سے الیکشن لڑا لیکن انصاف کی تلاش میں 14 ماہ گزر گئے اب ہمیں بتایا جائے کہ انصاف کس طرح ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی ایسے لوگوں سے بھری ہے جو نظام بدلنا نہیں چاہتے لہٰذا عوام کو دو نمبرلوگوں سے نجات کے لئے سڑکوں پر آنا ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ 14 اگست کو انتخابات میں بد ترین دھاندلی کے ثبوت پیش کریں گے اور اس دن سے متعلق کوئی غلط فہمی نہ رہے اس دن اسلام آباد میں ٹی ٹوئنٹی نہیں بلکہ ٹیسٹ میچ ہوگا کیونکہ ہم ایک فیصلہ کن جنگ لڑنے جارہے ہیں اس لیے 14 اگست کو صرف جلسہ کرکے واپس نہیں آئیں گے اور اس دن جو بھی کریں گے وہ پاکستان کے لئے کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب تیاری کریں جنگ لاہور سے شروع ہوگی جس میں آئی ایس ایف کے کارکنان کوبھی جنون دکھانے کا پورا موقع ملے گا۔
چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مجھے وزیراعظم بننے کا کوئی شوق نہیں تاہم جب تک انتخابی نظام ٹھیک نہیں ہوگا ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے کیونکہ انتخابی نظام ٹھیک کیے بغیر کرپشن ختم نہیں ہوسکتی اس لیے ہمارے پاس دو راستے ہیں یا دھاندلی کا مقابلہ کریں یا پھر الیکشن ہی نہ لڑیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں میچ فکسنگ کے لئے پوری ٹیم بنائی گئی تھی،موجودہ حکومت اور اس کا مینڈیٹ جعلی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ عوام بجلی کے لئے ترس رہے ہیں اور حکمرانوں کو اپنے بزنس کی فکر ہے جبکہ ملک میں تباہی مچی ہے اوروزیراعظم عوام کے پیسوں پر پورے کنبے کو لے کر عمرہ کرنے چلے گئے۔