کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تیاریاں شروع؟ ویڈیو سامنے آگئی
سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ مرزا گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔
یہ افواہیں گوہر رشید کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔
گوہر رشید نے ویڈیو کے کیپشن میں ’بسم اللہ 2025‘ لکھا، جس میں شازیہ وجاہت، وجاہت رؤف، شہزاد شیخ ان کی اہلیہ، کبرٰ خان اور دیگر قریبی دوستوں کو ایک ساتھ کسی ایونٹ کی تیاری میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گوہر اور کبریٰ کی شادی کی تیاریاں کراچی میں جاری ہیں اور گزشتہ رات دونوں اداکاروں کے دوستوں نے ڈانس پریکٹس بھی کی۔