تاش کے پتے پھینک کر کھیروں کے ٹکڑے کرنے کا حیرت انگیز کارنامہ
منفرد اور حیرت انگیز مہارت کے حامل ایک چینی شخص نے تاش کے پتے تیز رفتاری سے پھینک کر کھیروں کو کاٹ کر اور ماچس کی تیلیاں جلاکر سب کو حیران کردیا۔
ژانگ یاژو عرف نینگ لیانگ جون نے اس زبردست فن کا مظاہرہ کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا اور سابق دو ریکارڈ ایک ساتھ توڑے۔
ژانگ یاژو عرف نینگ لیانگ جون نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ اس نے بچپن میں گلیل سے کھیل کر اور پتھروں کو پھینک کر اپنی نشانہ بازی کی مہارت کو نکھارا۔
شہری نے اپنی مہارت کو اگلے درجے تک لے جانے اور گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بننے کے لیے مہینوں تربیت میں گزارے۔
اس نے 60 سیکنڈ میں تاش کے پتے پھینک کر 41 کھیروں کو کاٹا اور اپنا پہلا ریکارڈ قائم کیا۔
کچھ ہی لمحوں بعد اس نے تاش کے پتے پھینک کر 29 ماچس کی تیلیاں جلائیں اور اپنا دوسرا ٹائٹل حاصل کیا۔